• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق وزیرِ اعظم ملائیشیا مہاتیر محمد طبیعت بہتر ہونے پر اسپتال سے ڈسچارج

سابق ملائیشین وزیرِاعظم مہاتیر محمد—فائل فوٹو
سابق ملائیشین وزیرِاعظم مہاتیر محمد—فائل فوٹو

ملائیشیا کے سابق وزیرِاعظم مہاتیر محمد کو گزشتہ روز اسپتال سے ڈسچارج  کر دیا گیا۔

مہاتیر محمد کے آفس سے جاری کردہ بیان کے مطابق اُنہیں تقریباً 2 ہفتے اسپتال میں ڈاکٹرز کی نگرانی میں رکھنے کے بعد گزشتہ روز ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

مہاتیر محمد کو رواں ماہ کے آغاز میں سانس کی نالی میں انفیکشن ہونے کی وجہ سے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

99 سالہ ملائیشیائی وزیرِاعظم کو دل کے مسائل بھی ہیں اس لیے رواں سال انہیں جولائی میں بھی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا اور اس وقت اُنہیں اپنی ناساز طبیعت کی وجہ سے تقریباً 3 ماہ اسپتال میں گزارنے پڑے تھے۔

واضح رہے کہ مہاتیر محمد نے  ملائیشیا پر دو دہائیوں سے زائد عرصے تک حکومت کی ہے۔

وہ 2022ء میں ہونے والے انتخابات میں غیر متوقع طور پر ہار گئے تھے لیکن اس کے باوجود بھی سیاست میں سرگرم ہیں اور ملک کے موجودہ وزیرِ اعظم انور ابراہیم کے سب سے بڑے ناقد ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید