• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکیہ: دلہن کو 2 کلو سونا دلہا کو 65 لاکھ نقد کا تحفہ

تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا
تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا 

ترکیے میں ہونے والی ایک جوڑے کی شادی یادگار اور سب کی توجہ کا مرکز بن گئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ترکیے کے مشرقی صوبے وان میں دلہا اور دلہن کو خوب تحائف دیے گئے۔

ترک میڈیا کے مطابق دلہا اور دلہن کو تحائف دینے کی تقریب 5 گھنٹے تک جاری رہی، اس دوران دلہن کو تقریباً 2 کلوگرام سونا اور دلہے کو 65 لاکھ لیرا (ترک کرنسی) تحفے میں دی گئی۔

ترک میڈیا کے مطابق شادی کی تقریبات میں مقامی اور بیرونِ ملک سے تقریباً 5 ہزار مہمانوں نے شرکت کی، 2 روز تک جاری رہنے والی تقریبات کے دوران تقریباً 9 ہزار افراد کے کھانے کا انتظام کیا گیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید
دلچسپ و عجیب سے مزید