• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایئر چیف مارشل ظہیر بابر سدھو سے روسی نائب وزیر دفاع کی ملاقات

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے روس کے نائب وزیر دفاع الیگزینڈر وی فومن نے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق روس کے نائب وزیر دفاع کی قیادت میں وفد نے ایئر ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک میں فوجی اور صنعتی تعاون کو فروغ دینے پر گفتگو ہوئی۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق مشترکہ فوجی مشقوں اور تکنیکی معاونت کے ذریعے تعلقات مضبوط بنانے کےلیے نئی راہیں تلاش کرنے پر بھی بات چیت ہوئی۔ ایئر چیف نے روس کے ساتھ فوجی تعلقات کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔ 

ایئر چیف نے تعاون پر مبنی تربیتی پروگرامز، مشقوں اور صنعتی تعاون پر گفتگو کی۔ روسی نائب وزیر دفاع نے موجودہ قیادت میں پاک فضائیہ میں حالیہ پیشرفت کو سراہا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق روس کے نائب وزیر دفاع نے ملٹری ٹو ملٹری تعاون، اور باہمی دفاعی شراکت داری مزید مستحکم کرنے میں کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

قومی خبریں سے مزید