• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گریجویشن کے بعد نظر نوکری پر نہیں بلکہ اڑان بڑی ہونی چاہیے: مینا خان آفریدی

صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مینا خان آفریدی ـــ فائل فوٹو
صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مینا خان آفریدی ـــ فائل فوٹو

صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مینا خان آفریدی کا کہنا ہے کہ گریجویٹ ہونے کے بعد نظرصرف سرکاری و پرائیویٹ نوکری پر نہیں بلکہ اڑان بڑی ہونی چاہیے۔

 مینا خان آفریدی نےکونووکیشن میں خطاب کے دوران طلباء سے مخاطب ہو کر کہا کہ آپ گریجویٹ ہو گئے لیکن اب پریکٹیکل لائف میں آنا ہے جو آسان نہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ بقایا جات مل جائیں تو جامعات کے مسائل ہو جائیں گے، ہم چاہتے ہیں کہ ہم اکیڈیمک ایکسیلنس کی طرف جائیں۔

صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم نےکونووکیشن کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلامیہ کالج میں طلباء کا وائس چانسلر کے دفتر پر حملہ انتہائی افسوس ناک ہے۔

اُنہوں نے بتایا کہ اسلامیہ کالج کے مسئلے پر خود وائس چانسلر سے رابطے میں ہوں، انکوائری کمیٹی بنائیں گے اور واقعے میں شامل افراد کو سزا دیں گے۔

مینا خان آفریدی نے بتایا کہ جامعات کے لیے ڈھائی ارب روپے کے فنڈز جاری کر چُکے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ گورنر بیان دینے ایک روز کے لیے پشاور آتے ہیں، بشریٰ بی بی کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے، بشریٰ بی بی کے حوالے سے بیانیہ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم نے کہا کہ بشریٰ بی بی ہمارے لیڈرکی اہلیہ ہیں، وہ خیبر پختون خوا میں جہاں چاہیں رہ سکتی ہیں۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی لیڈر ہیں وہ بہتر جانتے ہیں کہ اگر وہ کہیں گے کہ جلسے کرو تو ہم جلسے کریں گے اور ان کی رہائی کے لیے جدوجہد جاری رہے گی۔

قومی خبریں سے مزید