پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ یہ فاشسٹ حکومت اپنے آپ کو جمہوریت پسند کہتی ہے، منتخب نمائندوں کو اپنے لیڈر سے سیاسی گفتگو کے علاوہ کیا بات کرنا ہوتی ہے۔
راولپنڈی میں گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر کا کہنا تھا کہ مریم نواز صوبے میں فاشسٹ طریقے سے حکومت چلا رہی ہیں۔ ہمیں اپنے جمہوری حق سے محروم کیا جا رہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ایسے ہتھکنڈوں سے ہم دباؤ میں نہیں آئیں گے، یہ آپ کی غلط فہمی ہے۔ ہم آئینی وقانونی جنگ لڑیں گے۔
سابق اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ ایسی حکومتیں زیادہ دیر قائم نہیں رہتیں، ہم احتجاج کیلئے حکمت عملی ترتیب دے رہے ہیں۔
اسد قیصر نے کہا کہ ہم قومی و صوبائی سطح پر تمام جماعتوں کو ساتھ ملائیں گے۔