کراچی (نیوز ڈیسک) امریکا میں 5 نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں اب انگلش کے ساتھ ساتھ اردو میں بھی بیلٹ پیپرز دستیاب ہوں گے۔ کئی ریاستوں میں قبل از وقت ووٹنگ کا آغاز بھی ہوچکا ہے، ووٹرز کو ترجمان لانےکی بھی اجازت ۔ اردو زبان میں بیلٹ پیپرکی سہولت انگریزی زبان نہ سمجھنے والوں کے لئے ہے اور امریکی قانون انگریزی نہ سمجھنے والوں کو رائے دینےکاحق فراہم کرتا ہے۔ ریاست شکاگو کے مختلف پولنگ اسٹیشنز پر اردو میں بھی بیلٹ پیپر دستیاب رہے ۔ شکاگو بورڈ آف الیکشن کایہ بھی کہنا ہے کہ ووٹ ڈالنے کے لئے ووٹرز اپنے ساتھ ترجمان بھی لاسکتے ہیں۔ شکاگو بورڈ آف الیکشنز کے مطابق ہر پولنگ اسٹیشن پرٹچ اسکرین ووٹنگ مشین اور آڈیوبیلٹ بھی موجود ہوگی ۔ شکاگو میں قبل از وقت ووٹنگ یکم نومبر تک جاری رہے گی ۔