جدہ (شاہدنعیم) سعودی عرب 11نومبر 2024 کو ریاض میں مشترکہ عرب اسلامی فالو اپ سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گا جس میں خطے کی صورتحال، فلسطین اور لبنان پر جاری اسرائیلی جارحیت پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ یہ اقدام شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دیگر عرب اور اسلامی ملکوں کےرہنماوں کے ساتھ مل کر کی جانے والی کوششوں کا تسلسل ہے۔