محکمۂ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے پنجاب میں ڈینگی کے اعداد و شمار جاری کر دیے۔
ترجمان محکمۂ صحت کے مطابق پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی وائرس کے 141 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
ڈینگی وائرس کے راولپنڈی سے 118، لاہور اور اٹک سے 4، 4، چکوال اور وہاڑی سے 3، 3 کیسز رپورٹ ہوئے۔
فیصل آباد، بہاولپور، میانوالی، سیالکوٹ، ساہیوال، چنیوٹ اور پاکپتن سے ڈینگی وائرس کا 1، 1 کیس رپورٹ ہوا ہے۔
ترجمان کے مطابق ڈینگی وائرس کے گزشتہ 1 ہفتے میں 954 اور رواں سال اب تک 5 ہزار 897 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔