• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا میں تعلیم کو ترجیح دینے والی قوم نے ترقی کی، شیخ فرحان عزیز

لاہور(خصوصی رپورٹر)مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی صدر شیخ فرحان عزیز جنوبی پنجاب کا چار روزہ دورہ کریں گے۔شیخ فرحان عزیز لودھراں، چشتیاں، روجھان، خانپور، ملتان،خانیوال سمیت جنوبی پنجاب کے دیگر شہروں میں مختلف کالجز اور یونیورسٹیز میں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے30ویں یوم تاسیس کے حوالے سے منعقدہ طلبہ کنونشنز سے خطابات کریں گے۔ طلبہ کنونشنز میں جنوبی پنجاب کے تعلیمی اداروں کے طلبہ شرکت کریں گے۔شیخ فرحان عزیز نے جنوبی پنجاب کے چار روزہ دورے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ دنیا میں اسی قوم نے ترقی کی ہے جس نے تعلیم کو ترجیح دی ہے۔مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ امن،محبت،طلبہ حقوق اور تعلیم کے فروغ کےلئے جدوجہد کر رہی ہے۔مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی 30سالہ جدوجہد امن،محبت اور علم کےلئے ہے۔
لاہور سے مزید