• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یارکشائر 10 : سالہ لڑکی اپنے ہی کتے کے کاٹنے سے جاں بحق

لیڈز(زاہدانور مرزا) 10سالہ لڑکی اپنے ہی کتے کے کاٹنے سےہلاک ہوگئی۔برطانوی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ نارتھ یارکشائر میں ایک 10سالہ لڑکی کو کتے کے کاٹنے سے شدید چوٹیں آئیں اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ پولیس نے بتایا کہ کتے کو حفاظتی کینلز میں رکھا گیا ہے جہاں وہ اس وقت موجود ہے۔پولیس نے کہا کہ واقعے کی تفتیش کے سلسلے میں کتے کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ یارکشائر ایمبولنس سروس کے ترجمان نے کہا کہ ایمرجنسی کال کے جواب میں مختلف قسم کی ایمبولنسیں بھیجی گئیں۔پولیس نے مزید کہا ہے کہ ہمارے خیالات اس مشکل وقت میں لڑکی کے خاندان اور دوستوں کے ساتھ ہیں۔ افسران خاندان کی مدد کر رہے ہیں۔ہم لوگوں سے درخواست کرتے ہیں کہ واقعے کے بارے میں قیاس آرائیاں نہ کریں، خاندان کی پرائیویسی کا احترام کریں اور انہیں سکون سے سوگ منانے دیں۔ہم مزید معلومات فراہم کریں گے۔
یورپ سے سے مزید