لاہور (کر ائم رپو رٹرسے)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شاہراہوں، انڈسٹریل ایریاز سمیت دیگر مقامات پر انسداد سموگ کریک ڈاؤن میں تیزی کا حکم دیا ہے۔ مزید برآں آئی جی نے کہا کہ پولیس ٹیمیں بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن میں الیکٹرسٹی کمپنیوں کو بھرپور سپورٹ جاری رکھیں۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈی جی خان پولیس کے کانسٹیبل شہریار بیگ شہید کے اہلخانہ کو انکی پسند کے مطابق گلبرگ کالونی ڈی جی خان میں 5 مرلے کا ایک کروڑ 35 لاکھ روپے مالیت کا گھر خرید کر دیا گیا۔ کانسٹیبل شہریار بیگ شہید نے رواں سال فروری میں تھانہ کوٹ مبارک کی حددود میں خطرناک مجرمان سے مقابلے میں جام شہادت نوش کیا تھا۔