لاہور (جنرل رپورٹر )پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر شاہد ملک نے حکومتِ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ صوبے بھر میں آوارہ اور پاگل کتوں کے خلاف فوری اور بھرپور کریک ڈاؤن کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہر ضلع کے ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کو اس بات کا پابند بنایا جائے کہ وہ بھاولے کتوں کی فوری تلفی کو یقینی بنائیں تاکہ پنجاب میں ریبیز کے کیسز کا مکمل خاتمہ ہو سکے۔