لاہور (جنرل رپورٹر )سیکرٹری/چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ نے داتاؒ دربار ہسپتال کے میڈیکل وارڈ کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ دو سال سے بند میڈیکل وارڈ بعد از مرمت بحال کردیا گیا ہے۔ میڈیکل وارڈ میں 20 بیڈز، ای سی جی اور دیگر طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔سالانہ ترقیاتی پروگرام 2026-27ء میں داتاؒ دربار ہسپتال کے لیے خصوصی فنڈز مختص کرتے ہوئے ہیومن ریسورسز اور تعمیرو ترقی کو مزید بہتر بنائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ دربارحضرت داتاؒ گنج بخش کے تعمیراتی فنڈز کا معاملہ حل کردیا ہے، ترقیاتی امور کو مزید تیز کیا جارہا ہے۔23مارچ تک دربار حضرت بابا فرید گنج شکرؒ، بابا بلھے شاہؒ اوربادشاہی مسجد سمیت دیگرمزارات و مساجد کی تعمیرات کوپایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔اس موقع پر سیکرٹری /چیف ایڈ منسٹریٹر اوقاف پنجاب نے میڈیکل وارڈ کی ٹائم لائن کے اندر تعمیر و تزئین ہونے پر ڈائریکٹر پراجیکٹس اوقاف رفیق نو ر وٹو اور شعبہ انجینئر ونگ اوقاف کو شاباش بھی دی۔