لاہور(خصوصی نمائندہ) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی کمی کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کیا جا رہا ہے۔محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں لوکم پالیسی کمیٹی کا دوسرا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت صوبائی وزیر صحت و چیئرپرسن کمیٹی خواجہ سلمان رفیق نے کی۔ اجلاس میں سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن عظمت محمود کی بطور وائس چیئرپرسن کمیٹی شرکت ہوئی۔ وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسر احسن وحید راٹھور نے بطور ممبر شرکت کی۔ اجلاس میں پنجاب لوکم ہائرنگ ایکٹ 2025 کے تحت مختلف ہسپتالوں کیلئے ڈاکٹرز کی بھرتی و تعیناتی کے عمل کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں میو ہسپتال لاہور، فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی، علامہ اقبال میڈیکل ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ، میاں منشی ہسپتال لاہور، گورنمنٹ خواجہ سعید ٹیچنگ ہسپتال لاہور، جناح برن اینڈ ری کنسٹرکٹو سرجری سنٹر لاہور، عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال گجرات، گورنمنٹ سید مٹھا ہسپتال لاہور، وزیر آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی اور ڈی جی خان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کیلئے ڈاکٹرز کی بھرتی و تعیناتی کے عمل کا جائزہ لیا گیا۔