لاہور (خبرنگار) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا محمداسماعیل شجاع آبادی نے جامع مسجد دارالعلوم حنیفہ لبرٹی مارکیٹ میں، مولانا عزیز الرحمن ثانی، مولانا علیم الدین شاکر،مبلغ ختم نبوت مولانا عبدالنعیم، مولانا خالدمحمو، مولانا سمیع اللہ، مولانا محمداویس نے خطبات جمعہ میں بیان کرتے ہوئے کہا عقیدہ ختم نبوت اسلام میں خشت اول کی حیثیت رکھتا ہے کہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کا تحفظ ہمارا مذہبی اور آئینی فریضہ ہے ہرقیمت پر اسکا تحفظ کریں گے۔منکرین ختم نبوت کے خلاف ہماری آئینی وقانونی جدوجہد جاری رہے گی۔ختم نبوت اور ناموس رسالت کے تحفظ کاکام قربت خداوندی حاصل کرنے کے مترادف ہے،جب تک ایک بھی منکر ختم نبوت اس دھرتی پر موجود ہے ہماری پرامن تحریک جاری رہے گی منکرین ختم نبوت اور اسلام وملک دشمن قوتوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمیں اپنی صفوں میں نظم ونسق اور اتحاد پیداکرنا ہوگا۔ شرکاء سے وعدہ لیا گیا کہ وہ5فروری کو سالانہ ختم نبوت کانفرنس بھسین میں بھرپور انداز میں شرکرکت کریں۔