لاہور(خصوصی رپورٹر)وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا ہے کہ ویسٹ ٹو ویلیو فیز کے ساتھ سُتھرا پنجاب ایک اہم مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔ جاپان، چین اور جرمنی کے تجربے کو سامنے رکھ کر آگے بڑھیں گے۔ وہ سول سیکرٹریٹ میں ایک اجلاس کے دوران اظہارِ خیال کر رہے تھے جس میں ویسٹ ٹو ویلیو فیز کے مختلف پہلوئوں پر غور کیا گیا۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد میاں اور سپیشل سیکرٹری آسیہ گُل نے بھی شرکت کی جبکہ ڈائریکٹر جنرل سُتھرا پنجاب اتھارٹی بابر صاحب دین نے اجلاس کو بریفنگ دی۔وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا کہ ویسٹ ٹو ویلیو میں انرجی، بائیوگیس، فیڈ سٹاک کی پیداوار شامل ہے۔ ایک غیرملک کمپنی نے ویسٹ سے عمارتی اینٹیں بنانے کی بھی پیشکش کی ہے۔ ۔ لاہور کے نواحی علاقے محمود بوٹی میں برسوں سے جمع ہونے والے کوڑے کے پہاڑ کو گرین ایریا میں تبدیل کرنے پر دنیا حیران ہے۔