لاہور (کر ائم رپو رٹرسے)کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ میں بھرتیوں کا فیصلہ کر لیا گیا، پنجاب پولیس نے سی سی ڈی میں بھرتیوں کے لیے سمری تیار کر کے ہوم ڈیپارٹمنٹ کو ارسال کر دی ۔ فیصلے کے مطابق سی سی ڈی میں ایک ہزار اسامیوں پر بھرتیاں کی جائیں گی۔ یہ بھرتیاں کانسٹیبل اور ڈرائیور کانسٹیبل کے عہدوں کے لیے ہوں گی۔ ہوم ڈیپارٹمنٹ نے منظوری کے لئے سمری وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھجوا دی ہے۔