اڈیالہ جیل میں 4 ڈاکٹروں پر مشتمل میڈیکل بورڈ نے بانئ پی ٹی آئی کا ایک گھنٹے تک طبی معائنہ کیا۔
بانئ پی ٹی آئی کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم یوسف بھی میڈیکل بورڈ میں شامل تھے۔
میڈیکل بورڈ میں پمز اسپتال کے 3 ڈاکٹرز بھی شامل تھے۔
بانئ پی ٹی آئی کے طبی معائنے سے قبل اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم یوسف نے کہا تھا کہ آج بانئ پی ٹی آئی کا مکمل طبی معائنہ کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانئ پی ٹی آئی کے طبی معائنے کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی ہدایت کی تھی۔