• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ثناء یوسف قتل کیس، ملزمان کے وکیل کا وکالت نامہ تصدیق شدہ نہ ہونے کا انکشاف

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں ثناء یوسف قتل کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے کی۔

ملزم عمر حیات کو سیکیورٹی وجوہات کے باعث عدالت میں پیش نہیں کیا گیا، اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈ کرنے کا آپشن بھی لوڈشیڈنگ کے باعث ممکن نہ ہو سکا۔

وکیل مدعی سردار قدیر اور 3 گواہان عدالت میں پیش ہوئے، ملزم کی عدم حاضری کے باعث گواہان کے بیانات ریکارڈ نہ ہو سکے۔

ملزمان کے وکیل کا وکالت نامہ جیل حکام یا عدالت سے تصدیق شدہ نہ ہونے کا انکشاف ہوا، جس پر عدالت نے ملزمان کے وکیل کو نیا تصدیق شدہ وکالت نامہ جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے کیس کی سماعت 28 اپریل تک ملتوی کر دی۔

قومی خبریں سے مزید