• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی کی قانونی دستاویزات پر دستخط نہ کرانے دینے کا معاملہ، اسلام آباد ہائی کورٹ میں آئینی درخواست دائر

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

پاور آف اٹارنی پر بانی پی ٹی آئی کے دستخط نہ کروانے دینے کے معاملے پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

آئینی درخواست بانی کے وکیل خالد یوسف چوہدری نے دائر کی۔ جس میں سپرنٹنڈنٹ جیل اڈیالہ، آئی جی جیل خانہ جات پنجاب اور سپرنٹنڈنٹ پولیس صدر سرکل راولپنڈی کو فریق بنایا گیا ہے۔ 

آئینی درخواست میں جیل حکام کی مبینہ غفلت اور قانونی عمل میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام ہے۔ درخواست کے مطابق سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کیلئے پاور آف اٹارنی لازمی درکار ہے۔ 

آئینی درخواست میں جیل عملے پر دستاویزات غائب کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ بار بار درخواست کے باوجود دستخط نہ کروانا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ جس کے لیے عدالت سے فوری دستخط کروانے اور دستاویزات فراہم کرنے کی استدعا کی جاتی ہے۔ 

درخواست میں وکیل کو قیدی تک بلا رکاوٹ رسائی دینے کےلیے حکم دینے اور سپرنٹنڈنٹ جیل کے خلاف محکمانہ اور قانونی کارروائی کی استدعا کی گئی ہے۔

مزید استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ میں اپیل کی مدت ختم ہونے کا خدشہ ہے، اسلیے اس پر فوری سماعت کی جائے۔ درخواست میں ہائی کورٹ سے بنیادی حقوق کے تحفظ کیلئے فوری مداخلت کی استدعا کی گئی۔

قومی خبریں سے مزید