خیبر پختون خوا کے ضلع کرم میں طویل عرصے سے غیر فعال پارہ چنار ایئر پورٹ کو دوبارہ فعال کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پاک فوج، ایف ڈبلیو او اور پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی کی کاوشوں سے یہ ایئر پورٹ فعال ہوا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک آرمی ایوی ایشن نے 26 اپریل کو رن وے کی فعالیت اور آپریشنل تیاریاں جانچنے کے لیے آپریشنل لینڈنگ اور ٹیک آف ٹرائلز کیے۔
ذرائع کے مطابق پاک آرمی ایوی ایشن نے مجموعی طور پر 6 کامیاب لینڈنگ اور ٹیک آف ٹرائلز مکمل کیے۔
ایئر پورٹ رن ویز کو پیشہ ورانہ معیار اور اعلیٰ سیفٹی اسٹینڈرڈز کے مطابق قرار دیا گیا ہے۔