بانئ پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی پر جسمانی تشدد تو نہیں کیا لیکن انہیں مینٹل ٹارچر کیا گیا۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ ڈاکٹر عاصم یوسف نے بانئ پی ٹی آئی کا معائنہ کیا، ڈاکٹر نے بتایا کہ وہ صحت مند ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انتظار پنجھوتا کس حالت میں واپس آئے ہیں؟جو تماشہ ان کے خلاف کیا گیا وہ کسی کے ساتھ بھی ہو سکتا ہے۔
علیمہ خان کا کہنا ہے کہ جو قانون سے اوپر جا چکے ہیں وہ سمجھتے ہیں جس پر مرضی تشدد کرو، جس نے لندن میں احتجاج کیا اس کی فیملی کو پاکستان میں اٹھا لیا۔
بانئ پی ٹی آئی کی بہن نے مزید کہا کہ اب برطانیہ میں انصاف مانگا جائے گا، لوگوں کے بچوں کو خوفزدہ کر رہے ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی کہتے ہیں جمہوریت اور رول آف لاء پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔