وفاقی کابینہ میں حج پالیسی کی منظوری ایک بار پھر مؤخر ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں متعدد آئٹم مؤخر کیے گئے، کابینہ اجلاس کل یا پرسوں دوبارہ بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
کابینہ ذرائع کے مطابق وزارت مذہبی امور نے ہوم ورک مکمل کر لیا ہے، حج پالیسی وفاقی کابینہ کو بھجوائی جا چکی۔
وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کی جانب سے تاحال حج پالیسی منظوری کی باضابطہ اطلاع نہیں آئی۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد حج پالیسی کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔