• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نسیم شاہ کی انجری تشویش ناک نہیں، ٹیم ذرائع

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کی انجری تشویشناک نہیں، اگلے میچ تک فٹ ہو جائیں گے۔

ٹیم ذرائع کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولر کے کریمپس پڑے ہیں، لیکن اگلے میچ میں وقت ہے وہ فٹ ہوجائیں گے۔

میلبورن میں آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میچ کے دوران نسیم شاہ کو بولنگ کے دوران کریمپس پڑ گئے تھے، جس کی وجہ سے وہ اپنا آٹھواں اوور مکمل نہ کر سکے اور میدان سے باہر چلے گئے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ جمعہ کو کھیلا جائے گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید