تہران(آئی این پی)ایران میں ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں پاسداران انقلاب کے بریگیڈیئر جنرل حامد مازندرانی اور پائلٹ حمید جنداغی شہید ہوگئے۔ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق ایران کے انقلابی گارڈز کے دو اہلکار ملک کے پرامن جنوب مشرق میں انسداد دہشت گردی آپریشن کے دوران ایک ہیلی کاپٹر کے حادثے میں شہید ہوگئے ہیں۔