اسلام آباد(صالح ظافر) پاک فوج کے چھ میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے اور انہیں نئی ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں۔ باخبر ذرائع نے پیر کو دی نیوز/جنگ کو بتایا کہ لیفٹیننٹ جنرل احسن گلریز کو کور کمانڈر ملتان (کور II) مقرر کیا گیا ہے، لیفٹیننٹ جنرل ارشد نسیم کو سرجن جنرل/ڈائریکٹر جنرل میڈیکل سروسز (انٹر سروسز)، جی ایچ کیو تعینات کیا گیا ہے، لیفٹیننٹ جنرل عامر نجم کو موجودہ عہدے دار کے سبکدوش ہونے پر نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی (این ڈی یو) اسلام آباد کا صدر بنایا جائے گا۔ لیفٹیننٹ جنرل تبسم حبیب کو جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹر، راولپنڈی میں ڈائریکٹر جنرل جوائنٹ اسٹاف (ڈی جی جے ایس) مقرر کیا گیا ہے، لیفٹیننٹ جنرل حسن خٹک کو جی ایچ کیو میں کوارٹر ماسٹر جنرل (کیو ایم جی) کے طور پر تعینات کیا گیا ہے جبکہ لیفٹیننٹ جنرل اظہر وقاص کو ایڈجوٹینٹ جنرل (اے جی)، جی ایچ کیو، راولپنڈی بنا دیا گیا ہے۔