• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق ایم این اے ستار بچانی کا انتقال

ٹنڈوالہ یار(مستجاب الرحمن )پیپلز پارٹی کے سینئرترین رہنما سابق صوبائی وزیر وپارلیمانی سیکرٹری و سابق ایم این اے ذوالفقار بھٹو اور محترمہ بے نظیر شہید کے قریبی ساتھی اور ایم این اے ذوالفقار ستار بچانی کےوالد الحاج عبد الستار بچانی 78سال کی عمر میں طویل علالت کے باعٹ کراچی کے نجی ہسپتال میں انتقال کرگئے مرحوم کو ان کے آبائی قبرستان کنڈے وصی میں سپردِ خاک کیا گیا مرحوم کی جنازہ نماز میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، وزیر داخلہ ضیاء لنجار، ایم پی اے جام خان شورو،مکیش کمار چاؤلہ، ایم این اے خورشید شاہ، ایم این اے امیر علی شاہ ایم این اے خورشید جونیجو ایم این اے شبیر بجارانی جیلانی، منظور وسان, عاجز دھامرہ ,نواب اغا تیمور ،علی حسن ہنگورجو ،ایم پی اے تیمور ٹالپور، ایم پی اے امداد علی پتافی ایم کیو ایم پاکستان کے ایم پی اے صابر قائم خانی سمیت عمائدین شہریوں, معزیزین وکلاء ڈاکٹرز صحاافیوں اورپارٹی کارکنان اورشہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
اہم خبریں سے مزید