• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایلون مسک کو نئی سیاسی پارٹی کا اعلان کرنے پر 76 ارب ڈالر کا نقصان

کراچی(نیوزڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق دوست اور کھرب پتی سرمایہ کار و صنعتکار ایلون مسک کو نئی سیاسی پارٹی کا اعلان مہنگا پڑگیا، ٹیسلا کے شیئرز گرگئے۔برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پیر کو امریکی ٹریڈنگ کے آغاز پر ٹیسلا کے حصص میں 7.5 فیصد کی کمی واقع ہوئی، جس سے کمپنی کی قدر میں 76 ارب ڈالر (56 ارب پاؤنڈ)کا نقصان ہوا۔
اہم خبریں سے مزید