• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ، رواں برس قتل کے 981، اقدام قتل کے 1607واقعات رپورٹ

کراچی( ثاقب صغیر )سندھ میں رواں برس قتل کے981،اقدام قتل کے1607جبکہ کاروکاری کے92واقعات رپورٹ ہوئے۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق رواں برس سندھ کے مختلف علاقوں میں قتل کے981واقعات رپورٹ ہوئے، جنوری میں154 فروری میں112،مارچ میں151،اپریل میں 205 ،مئی میں 191 اور جون میں قتل کے 168 واقعات رپورٹ ہوئے۔ریکارڈ کے مطابق رواں برس کی پہلی ششماہی میں صوبے میں کاروکاری کے 92 واقعات رپورٹ ہوئے۔جنوری میں 17 ،فروی میں 8 ، مارچ میں 16 ، اپریل میں 17 ، مئی میں 21 اور جون میں کاروکاری کے 13 واقعات رپورٹ ہوئے۔اس دوران اقدام قتل کے 1607 واقعات رپورٹ ہوئے۔جنوری میں 242، فروری میں 213، مارچ میں 213، اپریل میں 271 ، مئی میں 388اور ماہ جون میں اقدام قتل کے 300واقعات رپورٹ ہوئے۔
اہم خبریں سے مزید