• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماسکو: روسی و پاکستانی تھنک ٹینکس میں مکالمہ، دوطرفہ اور کثیرالجہتی تعاون کے نئے افق تلاش کیے گئے

اسلام آباد(صالح ظافر) پاکستان اور روس کے تھنک ٹینکس کے مابین مکالمے نے دوطرفہ اور کثیرالجہتی تعاون کے نئے افق تلاش کیے۔ یہ اجلاس پیر کے روز ماسکو میں منعقد ہوا۔ اس میں انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز اسلام آباد (ISSI) اور رشین اکیڈمی آف سائنسز کے انسٹیٹیوٹ آف چائنا اینڈ کنٹیمپریری ایشیا (ICCA RAS) کے درمیان علمی و اسٹریٹجک تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔یہ اجلاس ماسکو میں ICCA-RAS کے دفتر میں منعقد ہوا جس میں دونوں اداروں کے ممتاز ماہرین اور دانشوروں نے شرکت کی۔ ICCA-RAS کی نمائندگی پروفیسر کریل بابایف (ڈائریکٹر)، ڈاکٹر دمتری نوویکوف (ہیڈ آف سینٹر فار سنٹرل ایشین اسٹڈیز)، محترمہ الیگزینڈرا پرمینوا (ڈپٹی ہیڈ و ریسرچ فیلو) اور محترمہ لارسا شاشوک (ریسرچ فیلو) نے کی۔پاکستانی وفد کی قیادت سابق سیکرٹری خارجہ اور موجودہ ڈائریکٹر جنرل ISSI سفیر سہیل محمود نے کی، جن کے ہمراہ ماسکو میں پاکستانی سفارت خانے کے سیکنڈ سیکریٹری جیٹھا نند بھی موجود تھے۔
اہم خبریں سے مزید