• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کارونجھر سیلابی ریلے میں ایک شخص ڈوب گیا، 10 کو بچالیا گیا

تھرپارکر(آئی این پی )کارونجھر سیلابی ریلے میں ایک شخص ڈوب گیا، 10کو بچالیا گیا،تھر پارکر کے پہاڑی علاقے کارونجھر پر سیر کرنے گئے 11 سیاح ریلے میں پھنس گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ان 11میں سے 10سیاحوں کو بچا لیا گیا جب کہ ایک شخص ڈوب گیا ، ڈوبنے والے شخص کا تعلق کراچی سے ہے جس کی لاش مل گئی۔متوفی کی لاش کو مسلسل کوششوں کے بعد بند سے نکالا گیا، جاں بحق شخص کا تعلق کراچی کے علاقے گارڈن سے ہے۔ضلعی انتظامیہ نے سیاحوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔
اہم خبریں سے مزید