• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئی ہنگامہ آرائی کرے تو اسپیکر کی مداخلت ناگزیر، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق نے پینل کے سامنے سوال رکھا کہ کیا اسپیکر پنجاب اسمبلی کا بیان درست ہے؟جواب میں تجزیہ کار عمر چیمہ ،ارشاد بھٹی، سلیم صافی اور محمل سرفراز نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کے اقدام کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ ڈی سیٹ کرنا ایک انتہائی قدم ہے ملک احمد خان کو اس پر ضرور غور کرنا چاہیے تھا۔اگر کوئی ہنگامہ آرائی کرے تو اسپیکر کی مداخلت ناگزیر ہوتی ہے ۔ جو عوامی مینڈیٹ لے کر آئے ہوں انہیں اس انداز میں سزا دینا مناسب نہیں۔ ہائبرڈ نظام بتدریج غالب آتا جارہا ہے کم از کم اس میں جمہوریت کی کچھ رمق باقی رہنے دینی چاہیے۔ ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ صرف مفاد کی حد تک رہ گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید