• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غریب کا علاج اور بھی مشکل ادویات کی قیمتوں میں سالانہ 15.30 فیصد اضافہ ریکارڈ

کراچی(این این آئی)مہنگی دوائوں صحت سہولیات نے غریب کیلئے علاج بھی مشکل بنادیا۔ صحت کی تمام سہولیات مزید مہنگی ہوگئیں۔ سرکاری دستاویز کے مطابق ایک سال کے دوران ادویات کی قیمتوں میں 15.30 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، سالانہ بنیادوں پر ڈینٹل سروسز 26.66 فیصد، میڈیکل ٹیسٹ 6.99 اور اسپتالوں کی سہولیات 8.3 فیصد تک مہنگی ہوئیں۔دستاویز کے مطابق جون کے دوران صحت سہولیات 0.99 فیصد، سالانہ 12.63 فیصد مہنگی ہوئی جبکہ ادویات کی قیمتوں میں 0.63 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ادویات کی قیمتوں میں سالانہ 15.30 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید