پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر نے اپنے اوپر قائم مقدمات کی تفصیلات کے حصول کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔
اسد قیصر نے دائر درخواست کے ذریعے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کسی ایسے مقدمے میں گرفتاری کا خدشہ ہے جس مقدمے کا پہلے سے علم ہی نہیں۔
اُنہوں نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ میرے خلاف ملک بھر میں درج مقدمات، انکوائریز اور انویسٹی گیشنز کی تفصیلات دینے کا حکم دیا جائے۔
رہنما پی ٹی آئی نے عدالت سے یہ درخواست بھی کی ہے کہ حتمی فیصلے آنے تک معلوم اور نامعلوم مقدمات میں میری گرفتاری کو روکا جائے۔
اُنہوں نے عدالت میں دائر درخواست میں ہراساں نہ کرنے کے احکامات جاری کرنے کی بھی استدعا کی ہے۔