• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا ووٹ نہ ڈالنے والے منگیتر سے منگنی ختم کر دوں؟ امریکی خاتون کا سوال

— تصویر بشکریہ رائٹرز
— تصویر بشکریہ رائٹرز

امریکی خاتون نے 47 ویں صدارتی انتخابات میں حقِ رائے دہی کا استعمال نہ کرنے والے منگیتر سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا، جس نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ دی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایک امریکی خاتون نے سوشل میڈیا پر دلچسپ سوال پوچھ کر نئی بحث چھڑ دی۔

اس وقت امریکا میں 47 ویں صدارتی انتخابات کے سرکاری نتائج کے بعد ری پبلیکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے 294 نشستوں کے ساتھ اپنی جیت کا اعلان کر دیا ہے۔

ایسے میں ایک خاتون نے امریکی بحث و مباحثے کی ویب سائٹ ریڈیٹ پر سوال کیا ہے کہ کیا مجھے ووٹنگ میں حصہ نہ لینے والے اپنے منگیتر سے منگنی توڑ دینی چاہیے؟

مذکورہ خاتون نے مزید وضاحت دیتے ہوئے لکھا ہے کہ میں فلوریڈا میں رہتی ہوں، میرے ہونے والے شوہر نے ووٹ دینے سے اس لیے انکار کر دیا کیونکہ وہ کسی بھی امیدوار کو پسند نہیں کرتا تھا۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم دونوں ہم عمر ہیں، ہم سیاست سے متعلق نظریات پر ہم خیال ہیں لیکن پھر بھی اس (منگیتر) کا یہ اقدام مجھے مستقبل کے حوالے سے خوفزدہ کر رہا ہے کہ مستقبل میں ہمارے حقوق محدود ہو سکتے ہیں۔

خاتون کی مذکورہ پوسٹ کے بعد صارفین کے درمیان ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔

4 ہزار سے زائد صارفین نے خاتون کے حق میں ووٹ دیے ہیں جبکہ کئی صارفین کمنٹ سیکشن میں تبصرہ کرتے ہوئے بھی ان کے فیصلے کی حمایت کر رہے ہیں۔

بعض کا کہنا ہے کہ ووٹ دینا یا نہ دینا ایک ذاتی فیصلہ ہے اس سے تعلقات متاثر نہیں ہونے چاہئیں۔

دلچسپ و عجیب سے مزید