معروف پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کا کہنا ہے کہ پاکستانی ڈرامے صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ دوسرے ممالک کے لوگ بھی پسند کرتے ہیں۔
خیال رہے کہ ان دنوں ہانیہ عامر کینیڈا میں اپنے مختلف شوز میں مصروف ہیں۔
انہوں نے ٹورنٹو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں جہاں بھی جاتی ہوں، لوگ بڑا پیار دیتے ہیں۔
اداکارہ کا کہنا ہے کہ 17، 18 سال کی عمر میں فلم کی آفر پر میں نے تعلیم چھوڑ دی اور شوبز انڈسٹری میں آ گئی۔
انہوں نے کہا کہ مجھے اداکاری سے محبت ہے اور دل و جان سے اپنا کام کرتی ہوں اور جب لوگ پسند کرتے ہیں تو مزید کام کرنے کو دل چاہتا ہے۔
ہانیہ عامر کا کہنا ہے کہ اپنے چاہنے والوں سے مل کر بہت مزہ آتا ہے۔
اداکارہ نے ہلکے پھلکے انداز میں کہا کہ مجھے یہ سوال سب سے زیادہ بُرا لگتا ہے کہ آپ کا تجربہ کیسا رہا؟
اس موقع پر پروگرام آرگنائزر روبی اشرف نے کینیڈا وزٹ پر ہانیہ عامر کا شکریہ ادا کیا۔