• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

التجا ……

انکل،

آپ محلہ کمیٹی کے چیئرمین بن گئے ہیں۔

پلیز میری مدد کریں،

میں نے فون پر التجا کی۔

کیا ہوا؟

انھوں نے پوچھا۔

انکل، آپ مجھے جانتے ہیں۔

میں اپنی لا ابالی طبیعت کی وجہ سے شرارتیں کرتا تھا۔

ابو کو منہ بھی چڑایا۔

انھیں غصہ آگیا۔

میرے گھر سے نکلنے پر پابندی لگادی۔

اب میں ایک کمرے میں بند ہوں،

میں نے تفصیل بیان کی۔

انکل سنتے رہے۔

میں نے رونی آواز میں کہا،

مجھے آکر باہر نکالیں نا۔

انکل نے کہا،

بیٹے، گھر کی باتیں باہر نہیں بتاتے۔

ابو سے معافی مانگ کر اچھے بچے بن جاؤ۔

تازہ ترین