• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی و چوری کے الزامات کے تحت 18 مقدمات درج

ملتان( سٹاف رپورٹر )پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں18مقدمات درج کرلیے ۔تھانہ بی زیڈ کے علاقے رمیز سے تین مسلح ڈاکو نقدی13ہزار و مہنگا موبائل  ،تھانہ صدر کے علاقے کامران سے دو نامعلوم ملزمان 50ہزار،تھانہ دہلی گیٹ کے علاقے غلام مرتضیٰ سے نقدی5ہزار ،تھانہ الپہ کے علاقے قیصر سے دو ڈاکو موٹرسائیکل سمیت نقدی7ہزار و تین بکرے چھین کر فرار ہوگئے، جبکہ خواجہ افضل ،محمد احسام ، رضوان اصغر ،عبدالرشید ، اظہر ، شاہد رسول ، اللہ دتہ ،اصغر ،فہیم ، صفیہ بیگم ، شریف محمد ، عنصر ،تصور حسین کے گھروں سے نقدی ،طلائی زیورات ،موٹرسائیکلیں ،موبائلز فونز سمیت دیگر قیمتی سامان چوری ہوگئے۔
ملتان سے مزید