ملتان (سٹاف رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملتان میں معروف فوڈ چین کے ریسٹورنٹس اور سنیکس یونٹس کی انسپکشن، 15 لٹر رینسڈ آئل، 8 کلو ممنوعہ چائنہ نمک، 8 کلو غیر معیاری اجزاء تلف، 5 ریسٹورنٹس کو 2 لاکھ 15 ہزار جبکہ 4 سنیکس یونٹس کو 1 لاکھ 45 ہزار روپے کے جرمانے عائدکردیے،تفصیلات کے مطابق شاہ شمس انٹرچیج، مال آف ملتان، گلگشت کالونی کالونی میں ریسٹورنٹس کو چیک کیا گیا۔ کھانوں میں چائنہ نمک، کھلے اجزاء کا استعمال، خام اشیاء کی نامناسب سٹوریج پر ریسٹورنٹس کو جرمانے کیے گئے۔