ملتان (سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن جنوبی پنجاب ملک عطاالحق نے کہا ہے کہ تعلیم و تربیت دونوں ضروری ہیں جو کہ انسان کو ایک اچھا انسان بناتی ہے پنجاب کالج ایک ایسا تعلیمی ادارہ ایک ایسی علمی درسگاہ جس کا کوئی ثانی نہیں،یہ بات انہوں نے گزشتہ روز یو سی پی اور ممتاز آباد گرلز کیمپس کی طالبات کے اعزاز میں ویلکم پارٹی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی ڈی جی پی ایچ اے آصف راؤف نے کہا کہ پنجاب کالج علیٰ تعلیمی معیار کا ادارہ آج اپنی قابلیت کی وجہ سے ایک پہچان بن چکا ہے ، ڈی پی آئی کالجز جنوبی پنجاب پروفیسر ڈاکٹر فرید شریف اور ایڈیشنل سیکرٹری فاروق ڈوگر نے کہا کہ ایک تعلیم یافتہ بچی اپنے پورے کنبے کو تعلیم دیتی ہے ، تقریب میں طالبات نے ٹیبلوز، خاکے اور ڈرامے پیش کیے آخر میں پوزیشن لینے والی طالبات میں اسناد تقسیم کی گئی ۔