ملتان (سٹاف رپورٹر) زکریا یونیورسٹی میں سپورٹس سیٹوں پر داخلے میں سفارشی اور سیاسی اثر رسوخ رکھنے والے امیدواروں کو داخلے دینےکی شکایات سامنے آئی ہیں،جس پر متاثر ہ امیدواروں نے ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا عدالت عالیہ ملتان بینچ میں محمد حمزہ ، محمد حذیفہ اور دیگر نے یونیورسٹی انتظامیہ اور دو طالب علموںبلال احمداور محمد نعمان الٰہی کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے انہوں نے سپورٹس سیٹوں پر ایل ایل بی میں داخلہ لینے کے فارم جمع کرائے۔