ملتان (سٹاف رپورٹر) جنوبی پنجاب میں ایک روز میں مزید 110افراد مختلف طریقوں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے۔69بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج کروایاگیا۔بجلی چوروں کو مجموعی طورپر83لاکھ30ہزار روپے جرمانہ عائد کیاگیاجبکہ 9لاکھ20ہزار روپے جرمانہ موقع پر وصول کرلیاگیا۔