ملتان(سٹاف ر پورٹر) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے لاکھوں روپے کا فراڈ کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم محمد علی قر یشی کی عبوری ضمانت خارج کرنے کا حکم دیا ہے۔ر بجلی چوری کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم محمد محبوب کی عبوری ضمانت 50 ہزار کے ضمانتی مچلکوں کے عوض منظور،شہری کو فائرنگ کر کے زخمی کر نے کے مقدمہ میں ملوث ملزم محمدنعمان کی عبوری ضمانت پر سماعت وکلا بحث کے بعد خارج ، خا تون کے ساتھ زیادتی کر نے کے مقدمہ میں ملوث ملزم مجیب کی ضما نت بعد از گر فتا ری منظورکرنے کا حکم دیا ہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے جوا کھیلنے کے الزام میں گرفتار ملزموں توقیر عباس اور عابد ، پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے ملزم کاشف کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے،دریں اثنا ہائی کورٹ ملتان بینچ کے جج جسٹس صادق محمود خرم نے پٹیشنر کی دادرسی ہونے اور اس کی رقم واپس ملنے پر رٹ درخواست نمٹا دی،ائی کورٹ ملتان بنچ نے تلمبہ کے عابد عباس کی درخواست پر حکم امتناعی اور ایس ایچ او تلمبہ کو حکم دیا ہے کہ وہ عابد عباس کی شکایت پر قانون کے مطابق کاروائی کریں اور مقدمہ درج کریں۔