امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے بجلی کے تمام یونٹس پر قیمت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اربوں روپے کی بچت ہوئی تو پھر بجلی ٹیرف میں کمی کیوں نہیں ہورہی؟
اپنے بیان میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اضافی بجلی پر نہیں تمام یونٹس پر قیمت کم کی جائے، ونٹر پیکیج گھن چکر، آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے۔
حافظ نعیم نے کہا کہ متعدد آئی پی پیز معاہدے منسوخی پر اربوں روپے بچت کا اعلان کیا گیا، تو پھر بجلی ٹیرف میں کمی کیوں نہیں ہورہی؟