کراچی (نیوز ڈیسک) امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ان کی انتخابی مہم کی منیجر سوزن سمیرال وائلز وائٹ ہاؤس کی چیف آف اسٹاف کے طور پر خدمات انجام دیں گی۔ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے مطابق وائلز اس عہدے پر کام کرنے والی پہلی خاتون ہوں گی۔ ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا کہ وائلز نے ’امریکی تاریخ کی سب سے بڑی سیاسی فتح حاصل کرنے میں میری مدد کی۔‘ وائٹ ہاؤس کا چیف آف سٹاف ہر صدر کی انتظامیہ میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ وہ بنیادی طور پر وائٹ ہاؤس کے مینیجر کے طور پر کام کرتے ہیں اور صدر کے عملے کو منظّم رکھنے کے ذمہ دار ہیں۔