• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا ٹرمپ حکومت کی جانب سےغزہ اور لبنان جنگوں کو روکنے کی منتظر ہے، ایران

ریاض (اے ایف پی) ایران کے نائب صدر اول محمد رضا عارف نے ریاض میں عرب لیگ اور اسلامی تعاون تنظیم کے مشترکہ سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی حکومت صیہونی حکومت (اسرائیل) کے اقدامات کی اصل حامی ہے۔دنیا انتظار کر رہی ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی آنے والی امریکی حکومت اسرائیل کی حماس اور حزب اللہ کے ساتھ جنگیں روکے، انہوںنے اسرائیلی قتل کی لہر کو منظم دہشت گردی قرار دیا۔محمد رضا عارف نے کہا کہ ٹارگٹ کلنگ کارروائیاں لاقانونیت اور منظم دہشت گردی کے سوا کچھ نہیں ہیں اور سکیورٹی کے آلات کو ملکوں کے رہنماؤں اور شہریوں کو قتل کرنے کے آلے میں تبدیل کر دیتے ہیں۔
دنیا بھر سے سے مزید