• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابا صدیقی قتل کیس، مرکزی شوٹر گرفتار، بشنوئی گروپ سے تعلق کا اعتراف

نئی دہلی (این این آئی )بھارت کی ریاست مہاراشٹر کے سابق وزیر ضیا الدین عبدالرحیم صدیقی عرف بابا صدیقی کے قتل کیس میں مرکزی ملزم شیو کمار کو اتر پردیش سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اس نے بشنوئی گینگ سے تعلق کا اعتراف کرلیا ہے۔ شیو کمار نیپال فرار ہونے کی تیاری کر رہا تھا۔ اسے ممبئی منتقل کیا جارہا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اتر پردیش اسپیشل ٹاسک فورس نے شیو کمار کے ساتھ اس کے چار ساتھیوں کو بھی گرفتار کیا ہے۔ شیو کمار گوتم عرف شیوکمار کا تعلق قیصر گنج کے گاں گندارا سے ہے۔ وہ مین شوٹر ہے۔گرفتار کیے جانے والوں میں شوٹر دھرم راج کشیپ کا بھائی انوراگ کشیپ، گیان پرکاش تری پاٹھی، آکاش شری واستو اور اکھیلیشیندر پرتاپ سنگھ شامل ہیں۔ یہ چاروں بھی شیو کمار کے گائوں ہی کے ہیں۔بابا صدیقی قتل کیس میں اب تک 20 افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید