گوہاٹی (اے ایف پی) بھارت کی شورش زدہ ریاست منی پور میں ایک ضلعی اہلکار نے گزشتہ روز بتایا کہ پولیس اسٹیشن پر حملے کے بعد بھارتی پولیس نے کوکی اقلیتی فورسز کے ساتھ لڑائی کی، جس میں کم از کم 10 افراد مارے گئے۔یہ تشدد گزشتہ ہفتے ضلع میں ایک کوکی خاتون کی جلی ہوئی لاش ملنے کے بعدشروع ہوا ہے، جس نے غم وغصے کو جنم دیا۔منی پور میں وزیر اعظم نریندر مودی کی ہندو قوم پرست بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت ہے۔ ریاست کے جیری بام ضلع کے ڈپٹی کمشنر کرشنا کمار نے بتایا کہ پولیس اسٹیشن پر حملے کو پسپا کرتے ہوئے ایک اہلکار زخمی ہوا، انہوں نے مزید کہا کہاب تک 10شرپسندوں کی لاشیں ملی ہیں۔منی پور حکومت کے سیکورٹی ایڈوائزر کلدیپ سنگھ نے تقریباً 45 منٹ تک جاری رہنے والے بھاری فائرنگ کے تبادلےکی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ ہلاک حملہ آوروں کے قبضے سے ہتھیاروں میں اسالٹ رائفلیں اور راکٹ سے چلنے والے بم شامل ہیں۔سیکورٹی فورسز میں مزید اضافے کے لیے فوج کو علاقے میں بھیج دیا گیا ہے۔