ایمسٹرڈیم (اے پی پی)نیدر لینڈز میں فلسطین کے حامی درجنوں شرکاء گرفتار، اسرائیل کا اپنے شہریوں کو اپنی شناخت چھپانے اور اپنی نقل و حرکت محدود رکھنے کا مشورہ۔تفصیلات کے مطابق، کے دارالحکومت ایمسٹرڈیم میں پولیس نے عوامی مظاہروں پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے پر فلسطین کی حمایت میں مظاہرہ کے درجنوں شرکا کو گرفتار کر لیا ۔اتوار کو ایمسٹرڈیم کے ڈیم سکوائر میں ہونے والے اس مظاہرے میں شریک سینکڑوں افراد نے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا اور نیدر لینڈز کی حکومت کی طرف سے دارالحکومت میں مظاہروں پر پابندی عائد کئے جانے کے خلاف احتجاج کیا۔