• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی حکومت کا یونیورسٹیز کی ٹیوشن فیس بڑھانے کا فیصلہ، 285 اضافے کیساتھ 9 ہزار 535 پاؤنڈ ہوجائے گی

لندن(این این آئی ) برطانوی حکومت نے انگلینڈ کی یونیورسٹیز کی ٹیوشن فیسیں بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، سیکرٹری ایجوکیشن نے کہا کہ ٹیوشن فیس اپریل 2025 سے مہنگائی کے حساب سے بڑھے گی اور ٹیوشن فیس 285 پاؤنڈ اضافے کے ساتھ 9535 پاؤنڈ ہو جائے گی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیاکہ ٹیوشن فیسیں 2017 سے زیادہ سے زیادہ 9250 پائونڈ پر منجمد تھیں۔دوسری جانب یونیورسٹی آف لیڈز کے اسٹوڈنٹس کا کہنا ہے کہ ٹیوشن فیس کے اضافے سے غریب طلبہ متاثر ہوں گے۔مزید برآں نیشنل اسٹوڈنٹس یونین نے ٹیوشن فیس میں اضافے کو بڑا دھچکا قرار دیا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید